12 نومبر ، 2020
خوشاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی قائم کردہ کمیٹی نے بینک منیجر کے قتل کی تحقیقاتی پورٹ پیش کردی، علماء کی کمیٹی نے اپنے فیصلے میں بینک منیجر کو معصوم قرار دے دیا۔
پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے قائد آباد میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے قائم 7 رکنی علماء کمیٹی نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ مقتول عمران حنیف گستاخی کا مرتکب نہیں ہوا۔ مقتول حضور پاک ﷺ کاسچا عاشق تھا۔
کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کا جھوٹا الزام لگا کر نقضِ امن کی کوشش نہ کرے۔
خیال رہے کہ قائد آباد میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں بینک منیجر عمران حنیف کے قتل کے بعد ڈی پی او نے تحقیقات کے لیے 7 رکنی علماء کمیٹی قائم کی تھی جس میں تمام مکاتبِ فکر کے عالم دین شامل تھے۔
کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کےتحت مقتول عمران حنیف گستاخی کا مرتکب نہیں ہوا۔
علماء کے مطابق مقتول حضورپاک ﷺ کا سچا عاشق تھا۔ کمیٹی نے اپنے فیصلے میں مطالبہ کیا ہےکہ معاملے کی غیرجانبدارانہ اورشفاف تحقیقات کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کا جھوٹا الزام لگا کر نقضِ امن کی کوشش نہ کرے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل سیکیورٹی گارڈ نے توہین مذہب کا الزام لگا کر فائرنگ کر کے بینک منیجر کوقتل کردیا تھا۔ ملزم جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل میں ہے۔