Time 13 نومبر ، 2020
پاکستان

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید، 3 زخمی

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او ای سی کے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کا بتاناہےکہ بھارتی فوج نے تری بند اور سماہنی گاؤں کی آبادی کو راکٹ اور مارٹرگولوں سےنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا جب کہ 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج نے  بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :