پاکستان
Time 14 نومبر ، 2020

ارب پتی ارکان پارلیمنٹ کی کرپشن ریاستی سرپرستی میں بدعنوانی ہے، شبر زیدی کا کھلا خط

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے ارب پتی ارکان پارلیمنٹ کی کرپشن کو ریاستی سرپرستی میں بدعنوانی قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے کھلے خط میں بطور چیئرمین ایف بی آر ناکامی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے بری طرح ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کرپشن اندرونی طورپر کی جارہی ہے اور اثاثوں کے گوشوارے اسے جانچنے کا ایک ذریعہ ہے، ارب پتی ارکان پارلیمنٹ جانتے ہیں کہ کس طرح ٹیکسوں کی پلاننگ کرنی ہے اور یہی ریاست کی سرپرستی میں کرپشن ہے۔

شبرزیدی نے کہا کہ اس کا الزام کسی کو نہیں دیاجاسکتا، انہیں ایک موقع ملا لیکن وہ ناکام رہے، اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں، اس نظام میں بہتری کےلیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ معلومات سامنے لائی جائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ ان چیزوں کو بہتر طور پر جانتا ہو تو اپنے مفادات کے لیے بے رحمانہ طریقے سے نمٹتا ہے اور پاکستان موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ شبر زیدی 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر رہے ہیں۔

مزید خبریں :