یاسر حسین کا اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں ڈیبیو

فائل :فوٹو

کامیڈین یاسر حسین نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

ہدایت کاری میں ڈیبیو کا اعلان کامیڈین یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کرکے کیا جس کے مطابق یاسر حسین نے ہدایتکاری میں ڈیبیو حارث جرال کے نئے گانے ’’ڈوری’’ نامی پروجیکٹ سے کیا ہے۔


گانے کو پروڈیوس خواجہ جواد نے کیا ہے جب کہ اس کے لیرکس خرم آفاق نے ترتیب دیے ہیں، ڈوری نامی پروجیکٹ کو ایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گانا ریلیز کیے جانے سے قبل اداکار کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز بھی یاسر حسین کے ہدایت کاری میں ڈیبیو کے لیے دعاگو ہونے کے ساتھ ساتھ کافی پرجوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز کے ذریعے کیا ہے۔ 

مزید خبریں :