Time 17 نومبر ، 2020
دنیا

’سعودی عرب نفرتیں نہ پھیلائے‘، شاہ سلمان کے مطالبے پر ایران کا سخت رد عمل

فائل فوٹو

تہران: ایران نے سعودی فرماں روا کی جانب سے عالمی برادری سے ایران کے خلاف ایکشن لینے کے مطالبے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی فرماں روا کےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا گیا ہےکہ سعودی عرب اس طرح کے الزامات لگانے اور نفرتیں پھیلانے سے باز رہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان سعودی فرماں روا کے اس مطالبے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی برداری پر زور دیا تھا کہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

آن لائن پریس کانفرنس میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی حکمرانوں کے اس طرح کے بیانات انتہائی غیر معمولی ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ایران کا پیغام واضح ہوچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ سعودی حکومت یہ جان لے کہ امن یمن کے لوگوں کو قتل کرنے سے حاصل نہیں کیا جاسکتا اور خطے کو پروپیگنڈے کے ذریعے بھی نہیں چلایا جاسکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب غلط راستے کی طرف واپس نہ آئے یہاں تنہائی کے شکار سعودی عرب کی بہتری کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

مزید خبریں :