دنیا
Time 17 نومبر ، 2020

سری لنکن سیاستدان نے پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کیوں کھائی؟

سری لنکا میں سابق وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھاکر سب کو حیران کردیا، لیکن انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے سابق وزیر فشریز دلیپ ویداراچھی کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو مچھلیاں کھانے کی تلقین کررہے تھے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ لوگ جو ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں وہ اپنی مچھلیاں فروخت نہیں کرپارہے ہیں کیوں کہ ہماری عوام مچھلیاں نہیں کھا رہی ہے۔

اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر نے مزید کہا کہ 'آج میں یہ مچھلی اپنے ساتھ لایا ہوں اور آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ مچھلی کھائیں، ڈریں مت، آپ کو کورونا وائرس نہیں ہوگا'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود درمیانے سائز کی مچھلی کو کھانا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح سری لنکا بھی کورونا سے متاثرہ ہوا ہے اور وہاں مارکیٹیں بند ہوجانے کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں فروخت نہیں ہوسکی ہیں جوکہ سری لنکن عوام کی مرغوب غذاؤں میں سے ایک ہے۔

مزید خبریں :