Time 19 نومبر ، 2020
پاکستان

پاکستان کا بھارتی دہشت گردی کے ثبوت جلد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کرنے کا اعلان

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت کے جلد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پیش کیے جائیں گے۔

جیو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو جلد پیش کیے جائیں گے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا نومبر میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا منصوبہ ہے۔ 

مزید خبریں :