20 نومبر ، 2020
دنیا بھر میں متعدد لوگوں نے اپنے کاروبار کو عالمی وبا کورونا وائرس سے منسلک کرلیا ہے جس میں کسی نے وبا کے دوران ماسک کا کاروبار شروع کیا تو کسی نے اپنے اسٹور پر فروخت کی جانے والی چیزوں کو کورونا کا نام دے دیا۔
بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام 'کورونا' رکھا تھا اور اب وبا کے دوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی۔
کیریلا کے شہری جارج نے بتایا کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام 'کورونا' رکھا تھا اور دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں 'کورونا' کا مطلب تاج ہوتا ہے اور وہ دکان میں گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔
جارج کاکہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران اس نے دیکھا کہ دکان میں پہلے سے زیادہ کسٹمرز آنا شروع ہوگئے اور وبا کے دوران کاروبار چمک اٹھا۔