Geo News
Geo News

پاکستان
14 ستمبر ، 2012

خضدار : فائرنگ سے قبائلی رہنما سعید قلندرانی پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک

خضدار : فائرنگ سے قبائلی رہنما سعید قلندرانی پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک

خضدار…خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کے قبائلی رہنما میر سعید احمد قلندرانی اور ان کے پانچ ساتھی جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق توتک کے علاقے میں قبائلی رہنما میر سعید احمد قلندرانی جرگے میں شرکت کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ فائرنگ سے میر سعید احمد قلندرانی اور ان کے دیگرچار ساتھی میر قادر بخش، نصراللہ، عبدالحمید اور حاجی لعل محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں سول اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔ جہاں ایک زخمی عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :