امریکی دواساز کمپنی کورونا ویکسین کی منظوری کیلئے آج ایف ڈی اے کو درخواست دیگی

فوٹو بشکریہ :رائٹرز

امریکی دواساز کمپنی فائزرکہنا ہےکہ وہ اپنی کورونا ویکسین کی منظوری کے لئے آج فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کو درخواست دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دواساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ کمپنی ہنگامی حالت میں دی جانے والی ویکسین کی عارضی یا مشروط اجازت چاہتی ہے جس کے لیے ایف ڈی اے کو درخواست آج دی جائے گی۔

ایف ڈی اے کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کہتے ہیں کہ فائزر اورموڈرنا کی تیار کردہ ویکسین انتہائی مؤثر ہیں اور جس تیزی سے ویکسین تیار کی گئی ہے ان میں ویکسین کی افادیت پر سمجھوتہ نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے حتمی نتائج میں ویکسین کو کسی بھی نقصان کے بغیر 95 فیصد مؤثر تسلیم کیا گیا ہے جب کہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے پچھلے ہفتے اپنی کورونا ویکسین کے 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔ 

مزید خبریں :