بلی کی 'میاؤں، میاؤں' کا ترجمہ کرنے والی ایپ تیار

فوٹو: فائل

بلیوں کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پالے جانے والے پالتو جانوروں میں کیا جاتا ہے اور بلی اپنے مالک یا مالکن کو کوئی بات سمجھانے کے لیے صرف 'میاؤں میاؤں' ہی کرتی ہے۔

بلی کی میاؤں میاؤں کو سمجھنے کے لیے حال ہی میں ایمازون کے سابق انجینئر نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو بلی کی آواز کا ترجمہ کرتی ہے۔

اس ایپ کا نام 'میوٹاک' ہے جب کہ ایپ بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جو کہ پالتو بلی اور اس کے مالک کے لیے بہت معاون ثابت ہو گی۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلی جب میاؤں میاؤں کرتی ہے تو اس کے تقریباً 9 مختلف ارادے ہوتے ہیں اور وہ ان ارادوں کے اظہار کے لیے مختلف انداز سے میاؤں میاؤں کی آواز نکالتی ہے، ان 9 ارادوں میں 'میں بھوکی ہوں'، 'مجھے تکلیف ہو رہی ہے' وغیرہ شامل ہیں۔

اس ایپ کو ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور یپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مالک کو ایپ کے ذریعے بلی کی آواز کو ریکارڈ کرنا ہوگا اور پھر یہ ایپ بلی کی آواز کا ترجمہ کرے گی۔

مزید خبریں :