دنیا
Time 20 نومبر ، 2020

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے، عرب میڈیا کا دعویٰ

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے ہیں۔

عرب نیوز کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری دمے کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی موت گزشتہ ہفتے غزنی میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایمن الظواہری کی عمر 69 برس تھی اور ان کا تعلق مصر سے تھا، آخری بار ان کا ویڈیو پیغام ستمبر 2020 میں نائن الیون کے موقع پر سامنے آیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، فی الحال ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔

خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بین الاقوامی دہشت گر تنظیم القاعدہ کی باگ دوڑ ایمن الظواہری نے سنبھال رکھی تھی اور وہ ان کے قریب ترین رفقاء میں سے تھے۔

گزشتہ دنوں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی ایجنٹس نے ایران میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے نائب سربراہ عبداللہ احمد عبداللہ المعروف ابو محمد المصری کو ہلاک کردیا ہے۔

امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ القاعدہ کے سکینڈ اِن چیف ابو محمد المصری کو اگست کے مہینے میں تہران میں موٹرسائیکل پر سوار 2 اسرائیلی ایجنٹس نےفائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

ابومحمد المصری کے ساتھ اس کی بیوہ بیٹی بھی ہلاک ہوئی، ابو محمدالمصری کی بیٹی القاعدہ رہنمااسامہ بن لادن کے بیٹےحمزہ بن لادن کی اہلیہ تھی۔

مزید خبریں :