21 نومبر ، 2020
غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر تین میں ہوئی۔
نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں 198 پلاٹ غیر قانونی طریقے سے پر الاٹ کیے۔
نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ مصطفیٰ کمال نے بطور سٹی ناظم کراچی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔
عدالت نے کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان، افتخار قائمخانی، نذیر زرداری اور داؤد ممتاز حیدر پر فرد جرم عائد کر دی۔
تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا، احتساب عدالت نے 5 دسمبر کو ملزمان کے خلاف گواہ طلب کر لیے۔