پاکستان
Time 21 نومبر ، 2020

گورنر سندھ اور اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کورونا ایس او پیز نظر اندازکردیں

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر  اور  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ  اسدعمر نے کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار ( ایس او پیز)  نظر انداز کردیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں عمران اسماعیل اور اسد عمر نے خوب بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا، پریس کانفرنس کا آغاز تو ماسک لگا کرکیا لیکن میڈیا سے سوال و جواب کے دوران ماسک لگانا بھول گئے۔

 پریس کانفرنس کے دوران کافی دیر تک دونوں ایک دوسرے کے قریب قریب ماسک کے بغیر بیٹھے رہے۔

حکومتی اراکین کے اس رویے پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، شہریوں کا کہنا ہےکہ احتیاط سب کے لیے ضروری ہے اور حکومتی نمائندوں کے لیے زیادہ ضروری تاکہ لوگوں کو نصیحت حاصل ہو ۔

مزید خبریں :