کھیل
Time 22 نومبر ، 2020

سری لنکا پریمیئر لیگ، شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہوں گے۔

سرفراز احمد پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ میں مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں  ہوں گے جبکہ شاہد آفریدی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز میں ایکشن میں تھے جس کے بعد ٹیم کے مالک  ندیم عمر نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا  ہے۔

ندیم عمر نے آفریدی کو بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے بہتر کوئی چوائس ہی نہیں تھی  اور ان کا کردار لنکا پریمیئر لیگ میں سب سے نمایاں ہوگا۔

گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی 23 نومبر کو سری لنکا پہنچیں گے جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم گال گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور اعظم خان منیجر ہوں گے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا آج آئسو لیشن مکمل ہوگا جبکہ ٹریننگ کل سے شروع ہوگی۔

لنکا پریمیئر لیگ 26 نومبر سے سری لنکا کے شہر ہمبنتوٹا میں شروع ہوگا جبکہ گال گلیڈی ایٹرز پہلا میچ 27 نومبر کو جافنا اسٹالینز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں :