پاکستان
Time 22 نومبر ، 2020

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’انصاف میڈیسن کارڈ‘ کا اجراء کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ’انصاف میڈیسن کارڈ‘ کا اجراء کر دیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجراء کی تقریب ہوئی جس میں عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور تب دق(ٹی بی) کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کیے۔

انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862، ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی اور تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے بعد مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔

وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کیلئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :