کاروبار
Time 22 نومبر ، 2020

تجارتی سہولیات میں ہماری رینکنگ بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے: مشیر خزانہ کا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہےکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ  بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حفیظ شیخ کاکہناہےکہ ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ میں میں 79 فیصد بہتری آئی ہے جوکہ خطے میں بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مطابق 2018 میں یہاں پاکستان کی رینکنگ 34 فیصدپر تھی۔

ان کاکہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دی جانے والی تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لانے کا باعث بن رہی ہیں۔

مزید خبریں :