ہریالی سے قربت کورونا کے ذہن پر پڑنے والے منفی اثرات کم کرنے میں معاون

فائل:فوٹو

فطرت کے قریب رہنا اگر چہ صحت کے لیے بہت سے فوائد کا باعث ہے لیکن حالیہ تحقیقی نتائج کے مطابق عالمی وبا کے دوران باقاعدگی سے فطرت کے نزدیک رہنا ذہنی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

جرنل ایکولوجیکل ایپلی کیشن میں شائع کی گئی تحقیق کے لیے جاپان میں ایک آن لائن سروے کیا گیا۔ 

سروے میں ذہنی صحت کے پانچ نتائج (ڈپریشن، اطمینان بخش زندگی، خوشی، خوداعتمادی اور تنہائی) اور دو اہم فطری تجرباتی اقدام (سبز جگہ کے استعمال کی فریکوئنسی اور کھڑکی یا گھر سے نظر آنے والا ہرا بھرا منظر) کے درمیان ربط سے انکشاف ہوا کہ باقاعدگی سے فطرت کے نزدیک رہنے والے افراد کے ذہنی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

تحقیقی نتائج میں  سبزے کے زیادہ استعمال اور گھر کی کھڑکی سے سبز ے کے منظر کو خود اعتمادی، اطمینان بخش زندگی اور خوشی سمیت ڈپریشن اور تنہائی میں اضافے سے منسلک کیا گیا۔

تحقیق کے سربراہ اور یونیورسٹی آف ٹوکیو کے پی ایچ ڈی پروفیسر مساشی سوگا کا کہنا ہے کہ ہمارے نتائج واضح کرتے ہیں کہ فطرت کے قریب رہنا  ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے  انسانی ذہن سے انتہائی دباؤ والے واقعات کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پروفیسر مساشی سوگا کے مطابق شہری علاقوں میں قدرتی ماحول کا تحفظ نہ صرف حیاتی نظام میں تنوع کے لیے ضروری ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔

مزید خبریں :