24 نومبر ، 2020
صدرمملکت عارف علوی نے کاون ہاتھی کو الوداع کہہ دیا اور مید ظاہر کی کہ مرغزار چڑیا گھر کا کاون ہا تھی کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاون ہاتھی کو الوداع کہنے اسلام آباد چڑیا گھر پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 29 نومبر کو یہاں نہیں ہونے کے باعث ہاتھی کوالودع کہنے آئے ہیں۔
بیرونی ملک سے آئے ویٹنری ڈاکٹر عامر خلیل نے صدر مملکت عارف علوی کو ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کاون ہاتھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کاون کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہے گا۔ وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کےلیے متعلقہ قوانین پر عملدر آمد یقینی بنائے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کےلیے مزید اقدامات کرے۔
صدر نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی دیکھ بھال اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد پراسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کوسراہا۔