Time 24 نومبر ، 2020
پاکستان

نواز شریف کی والدہ کی میت ہفتے کی صبح پاکستان پہنچائی جائے گی

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعے کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کی میت کے جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے اور میت جمعے کو لندن سے پاکستان بھجوائی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کی صبح لاہور پہنچائی جائے گی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کیلئے انتظامات شروع کردیے ہیں، نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا تھا۔

جیل میں قید شباز شریف اور حمزہ شریف کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے گا جبکہ ان کی رہائی بیگم شمیم اختر کی میت پہنچنے سے ایک دن پہلے ہوگی۔

مزید خبریں :