اداکارہ رباب ہاشم کس سے شادی کررہی ہیں؟

 فوٹو :بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ٹی وی اداکارہ رباب ہاشم کی مایوں کی رسم کے لیے زیب تن کیے جانے والے جوڑے میں تصویر سامنے آنے پر ان کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زرد مایوں کا لباس زیب تن کیے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کی۔

رباب ہاشم کی مایوں بیٹھی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا لیکن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن  میں فی الحال اداکارہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فوٹو بشکریہ :سوشل میڈیا

دوسری جانب اداکارہ رباب ہاشم کے دُلہا کے حوالے سے تصدیق میرج بیورو سے منسلک مسز خان کی جانب سے کی گئی ہے۔ 

مسزخان کی جانب سے شیئر کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لیے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے۔

مسز خان کا کہنا ہے رباب ہاشم صہیب نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس رباب ہاشم جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ میں اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :