Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

بلاول بھٹو کل اپنی بہن بختاور کی منگنی میں شرکت نہیں کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی لیکن کورونا وبا کے باعث بلاول ہاؤس میں تقریب کی سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں کیونکہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کریں گے جب کہ بلاول ہاؤس کے اسٹاف کے تین ارکان میں بھی کرونا وائرس مثبت آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے۔

واضح رہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے دعوت نامے پرمہمانوں کو کورونا احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔


مزید خبریں :