دنیا
Time 26 نومبر ، 2020

ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پزیر ممالک کیلیے ویزا قوانین مزید سخت کر دیے

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پزیر ممالک کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، افغانستان، میانمار اور متعدد افریقی ممالک امریکا کی نئی ویزا پالیسی کی زد میں آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان ممالک سے امریکا جانے والے افراد کو 15 ہزار ڈالر کا ویزا بونڈ جمع کروانا ہو گا۔

نئے امیگریشن قانون کا اطلاق 24 دسمبر سے آئندہ 6 ماہ کے لیے ہو گا، نئے قانون کا اطلاق بی ٹائپ ویزا حاصل کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے باشندوں پر ہو گا۔

مزید خبریں :