Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

ن لیگی ایم پی اے سمیرا کومل پر فائرنگ کا معاملہ کیا ہے؟

لاہور میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سمیرا کومل نے الزام عائد کیا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں مخالفین نے اُن پر فائرنگ کی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں کی لڑائی میں ہوائی فائرنگ ہوئی، ایم پی اے پر کسی نے فائرنگ نہیں کی۔

لاہورمیں مزنگ کے علاقے  وارث روڈ میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سمیرا کومل کے بھتیجے علی اور ارشد کا محلے داروں سے جھگڑا ہوا جس پر عامر نامی نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی۔

اس موقع پر ایم پی اے سمیرا کومل بھی وہاں پہنچ گئیں اور  کہا کہ مخالفین نے اُن پر فائرنگ کی۔

ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کے مطابق یہ سیاسی معاملہ نہیں، بچوں کی لڑائی میں عامر نامی شخص نے چار ہوائی فائر کیے ،کسی دیوار یا دروازے کو بھی گولی نہیں لگی، سمیرا کومل پر کسی نے گولی نہیں چلائی، نوجوان عامر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :