27 نومبر ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3100 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7897 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 89311 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1489 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 168783 ہوگئی ہے جب کہ 2885 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 117160 ہے اور 2945 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17008 اور ہلاکتیں 165 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46281 اور 1346 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6501 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 155 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4598 اور 96 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28980 ہے اور اب تک 305 مریض انتقال کرچکے ہیں۔