پاکستان
Time 27 نومبر ، 2020

بختاور بھٹو اور ان کے منگیتر کی تصاویر سامنے آگئیں

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرےکو انگوٹھی پہنائی۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی— فوٹو: جیو نیوز

بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔

بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا— فوٹو: جیو نیوز

منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔

 خاندان کے افراد کے علاوہ تقریب میں سو سے ڈيڑھ سو افراد شریک ہوئے۔

خاندان کے افراد کے علاوہ تقریب میں سو سے ڈيڑھ سو افراد شریک ہوئے— فوٹو: جیو نیوز
بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی منگی کی تصویر جاری کی — فوٹو: بختاور بھٹو زرداری آفیشل ٹوئٹر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے اپنے منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'Officially Engaged'۔


مزید خبریں :