Can't connect right now! retry

کاروبار
28 نومبر ، 2020

یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے: ذرائع—فوٹو:فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر سے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ نومبر کے وسط کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے، حکومت فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل پر 30، 30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM