کھیل
Time 29 نومبر ، 2020

سوشل میڈیا پر بھارتی کھلاڑی کا مذاق کیوں اڑایا جا رہا ہے؟

فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2020 میں کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہول کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ہوا کچھ ہوں کہ آئی پی ایل 2020 میں ٹیم کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑی جمی نشام اور گلین میکس ویل کی پرفارمنس بے حد خراب رہی تھی لیکن حال ہی میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی قومی ٹیموں کے لیے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر کپتان لوکیش راہول کا مذاق اڑایا جانے لگا۔

آئی پی ایل میں انتہائی خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی میکس ویل نے بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشل میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور صرف 19 گیندوں پر 45 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نشام نے بھی آئی پی ایل میں خراب پرفارمنس کے بعد جب ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی قومی ٹیم کے لیے کھیلا تو انہوں نے 24 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

دونوں کھلاڑیوں کی بھارتی پریمیئر لیگ میں مایوس کن پرفارمنس اور اپنی ٹیم کے لیے بری پرفارمنس پر کنگز الیون پنجاب کے مداح مایوس تو ہوئے ہی بلکہ ساتھ ہی انہوں نے کپتان کا مذاق بھی اڑیا۔

سوشل میڈیا پر کپتان لوکیش راہول کے مذاق کو مزید ہوا دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشام نے مزاحیہ ٹوئٹ کیا۔

جمی نیشام نے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں ورلڈکپ کی ایک مشہور میم پر کپتان لوکیش راہول کی مایوس شکل لگی ہوئی تھی۔

اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے جمی نشام نے آسٹریلوی کھلاڑی کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ یہ واقعی اچھا ہے۔

مزید خبریں :