Time 30 نومبر ، 2020
پاکستان

این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلیے سفارشات کو حتمی شکل دیدی

فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ نے آج کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے اور انہیں کل منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ماہرین کی ٹاسک فورس نے یہ سفارشات تیار کی تھیں جنہیں آج حتمی شکل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں :