دنیا
Time 30 نومبر ، 2020

'کاون' ہاتھی' پرواز میں کیا کرتا رہا؟

— کاون ہاتھی کو کمبوڈیا کے ائیرپورٹ پر جہاز سے اتارا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 35 سال تک خوشیاں بانٹنے والا ہاتھی کاون،اپنی زندگی کا نیا سفر طے کرکے جنوب مشرقی ایشیاکے ملک کمبوڈیا پہنچ گیا۔

کاوان کو دنیا کا تنہا ترین ہاتھی قرار دیا گیا مگر اب وہ اپنی بقیہ زندگی کمبوڈیا کی ایک سینکچوری میں دوسرے ہاتھیوں کے ساتھ زندگی گزارے گامگر جاتےجاتے وہ سب کو اداس کرگیا۔

کاون کو کمبوڈیا منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے والی تنظیم فور پاز کا کہنا ہے کہ کاون نے سفر کے دوران کھانا بھی کھایا اور کچھ دیر تک نیند بھی لی جب کہ پرواز مکمل طور پر ہموار رہی جو کہ ایک ہاتھی کی منتقلی کے لیے سب بڑی ضرورت تھی۔

معاون خصو صی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کمبو ڈیا میں کاون کے لئے ایک سینکچوری مختص کی گئی ہےجہاں وہ دوسرے ہاتھیوں کے ساتھ زندگی گزارے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اس کو فیرویل (الوداع) بھی کہہ رہے اور سوری بھی، سوری اس لیے کہ ہم اس کا خیال نہیں رکھ سکے بالکل بھی۔

گزشتہ شب بھارت کی جانب سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کاوان کی روانگی میں دس گھنٹے تاخیر ہوئی لیکن اب وہ کمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔

کاون کی روانگی کے بعد ایک وقت میں رونقوں سے بھرا اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر مزید ویران ہوگیا ہےجانوروں اور پرندوں کو محفوظ اور قدرتی ماحول میں منتقل کر دیا گیا ہے۔رہ جانے والے2 ریچھ بچے بھی ایک ہفتے تک محفوظ مقام پر منتقل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :