پاکستان
Time 30 نومبر ، 2020

آصفہ بھٹو کی جلسے میں شریک کارکنوں کو ماسک لگانے کی ہدایت

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج ملتان  کےگھنٹہ گھر چوک پر میدان سجایا اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں سے خطاب کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے ان کی نمائندگی کی جب کہ بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہوئے۔

پیپلزپارٹی کی ریلی گیلانی ہاؤس ملتان سے آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں روانہ ہوئی،خصوصی ٹرک پر سوار آصفہ بھٹو نے کارکنوں سے نعرے بھی لگوائے  اور نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔

راستے میں آصفہ بھٹو نے کارکنوں کو ماسک لگانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ جلسہ گاہ پہنچنے کا بھی پیغام دیا۔

مزید خبریں :