پاکستان
Time 30 نومبر ، 2020

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

چوہدری نثار نے ملاقات میں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی،فوٹو: سوشل میڈیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جاتی عمرہ میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

چوہدری نثار نےسابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر  کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار کا تعلق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا تاہم پارٹی سے اختلافات کے باعث انہوں نے گذشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

واضح رہےکہ  بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں اور ان کی تدفین 28 نومبر کو لاہور میں کی گئی تھی۔ 

حکومت پنجاب نے والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روزہ پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کیا ہے، پیرول قواعد کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائش گاہ سب جیل قرار دی گئی ہے اور جیل کا عملہ اُن کے ساتھ ہی موجود ہے۔

مزید خبریں :