30 نومبر ، 2020
ملتان میں بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کرکے اپنی سیاسی اننگز کا باقائدہ آغاز کردیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اتنے جبر کے باوجود عوام نے اتنی بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر فیصلہ دے دیا ہے کہ اب سلیکٹڈ کو جانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ایک اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے رکھی گئی تھی، جس کے حصول کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین سمیت ہزاروں کارکنان نے شہادتیں قبول کیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ 'انہیں لگتا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ انکی بھول ہے، اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا گیا تو ہماری بہنیں جدوجہد کیلئے تیار ہیں'۔