کھیل
Time 01 دسمبر ، 2020

نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ کے تیسرے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج آگئے

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تیسرے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج آگئے ۔

چھٹے روز لیے جانے والے 46 ممبران کے ٹیسٹ میں سے 42 ممبران کے کووڈ 19 کے نتائج منفی آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ محکمہ صحت کے مطابق 3 کے نتائج مشتبہ طور پر ہسٹورک ہیں جب کہ ایک ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فی الحال ٹریننگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ  میں ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 7 تھی۔

پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو وارننگ دی تھی۔

مزید خبریں :