Time 01 دسمبر ، 2020
پاکستان

ایل این جی ریفرنس؛ شاہد خاقان کی شیخ رشیدکو بطورگواہ طلب کرنے کی درخواست

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کردی۔

شاہد خاقان عباسی نے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہےکہ گواہان کو ترتیب سے طلب کیا جائے، پہلے نمبر پر موجود گواہ کو پہلے بلایا جانا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن کے مطابق ایل این جی ریفرنس کے گواہان کی فہرست میں شیخ رشید احمد کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے شیخ رشید احمد کا نام ریفرنس میں بطور شکایت کنندہ بھی شامل کیا تھا۔

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کے لیے ہر ہفتے ایک دن مقرر کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور اب ہر ہفتے ایک پورا دن ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی جائے گی۔

عدالتی حکم کے مطابق سماعت کے دوران دن میں صرف آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا جائے گا۔

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید خبریں :