کھیل
Time 02 دسمبر ، 2020

بلآخر وسیم اکرم کراچی کا ساحل دیکھ کر خوش ہو گئے

فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کراچی کے ساحل کی صفائی دیکھ کر خوش ہو گئے اور انہوں نے اس پر کراچی کے شہریوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ 

وسیم اکرم کئی بار ساحل سمندر پر گندگی کے ڈھیر کی تصاویر والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے افسردگی کے ساتھ کراچی کے عوام اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔

لیکن اس بار سوئنگ کے سلطان نے ساحل سمندر کی صفائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اہلیان کراچی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آخر کار کچھ مثبت چیز بھی سامنے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب نے بڑی محنت سے کام کیا ہے اور اب اسے ایسے ہی صاف رکھنا ہے۔

سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ساحل کی صفائی پر کراچی والوں اور سی بی سی کو مبارکباد دیتا ہوں، اب ہم سب کو بتا اور دکھا سکتے ہیں کہ یہ ہمارا ساحل ہے۔


مزید خبریں :