پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2020

اہم وفاقی وزراء کی کارکردگی کیسی ہے؟ سروے رپورٹ جاری

وفاقی حکومت کے اہم وزراء کی کارکردگی سے پاکستانی عوام غیر مطمئن نظر آرہے ہیں۔

 پلس کنسلٹنٹ نے اہم وفاقی وزراء کی کارکردگی سے متعلق 2 ہزار سے زائد افراد کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے کے مطابق اہم حکومتی وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی ہے،   وزیر ریلو ےشیخ رشید کی کارکردگی کو 46 فیصد پاکستانیوں نے غیر اطمینان بخش جب کہ صرف 26 فیصد نے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

 وزیر اطلاعات شبلی فراز سے 44 فیصد لوگ ناراض ہیں تو 25 فیصد خوش بھی نظرآئے۔

سروے میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی پر 42 فیصد افراد غیر مطمئن دکھائی دیے تو 26 فیصد نے ان کو حساب کتاب کا ماہر بھی کہا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے 38 فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے جب کہ 30 فیصد ان کی کارکردگی سے متاثر بھی ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :