05 دسمبر ، 2020
بالآخر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے مان لیا کہ گرمیوں میں سردیوں کے لیے سستی ایل این جی دستیاب تھی اور اکتوبر کے مہینے میں بھی دسمبر کے لیے ایل این جی خریدی جاتی تو وہ ساڑھے 5 ڈالر پر مل رہی تھی۔
یہ سوال پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں اٹھایا گیا تھا کہ گرمیوں میں سستی ایل این جی دستیاب ہونے اور سردیوں میں ڈیمانڈ کا پتا ہونے کے باجود دیر کرکے نومبر کے مہینے میں دسمبر کے لیے سوا 7 ڈالر کی مہنگی ایل این جی خرید کر کیوں اربوں روپے کا نقصان کیا گیا؟
یہ انکشافات جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ نے کیے۔