کھیل
Time 05 دسمبر ، 2020

عدالت کا بابر اعظم اور اہلخانہ کو حامیزہ مختار کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور کی مقامی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا کی عدالت میں ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بابراعظم کے خلاف الزامات کا کیس دائر کرنے کے بعد ان کے والد، بھائیوں اور پولیس کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عدالت نے کرکٹر بابر اعظم اور ان کی فیملی کو خاتون حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور حامیزہ نامی خاتون نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بابراعظم نے شادی کا جھانسہ دیکر انہیں کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کا بابر اعظم کے ساتھ بہت پرانا تعلق ہے اور بابر کے ساتھ تعلقات کے تمام ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔

مزید خبریں :