Time 05 دسمبر ، 2020
پاکستان

آغا سراج کی ضمانت منسوخی کی نیب کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو

اسلام آباد: پی پی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کی نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

نیب نے آغاسراج درانی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے 10 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

نیب نے آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا، ان پر 1.6 ارب کے نامعلوم ذرائع آمدن کے اثاثے رکھنے کا ریفرنس بنایا گیا ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے آغا سراج درانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ دنوں آغا سراج کی گرفتاری کے ایک سال بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

مزید خبریں :