06 دسمبر ، 2020
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بلیک کیپس کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے گرین شرٹس میں سرفراز احمد اور طلعت حسین کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔