دنیا
Time 08 دسمبر ، 2020

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی فراہمی آج سے ہوگی

برطانیہ میں کورونا وبا کے خاتمےکا نکتہ آغاز کردیا گیا جس کے تحت کورونا ویکیسن کی فراہمی آج سے کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور طبی شعبے سے وابستہ ملازمین کو دی جائے گی۔

رواں ماہ برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دی گئی اور کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں اگلے ہفتے سے کورونا ویکسین کے استعمال کا آغاز کیا جائے گا۔

برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا سے 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے آج 189 اموات  ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61434 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ بیماروں کی تعداد 17 لاکھ 38 ہزار ہے ۔

مزید خبریں :