Time 08 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

عدنان صدیقی نے 'تنہائیاں' ڈرامے کی دھن بجا کر مداحوں کا دل موہ لیا

فوٹو: فائل 

شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی کبھی اپنی اداکاری سے سب کا دل جیت لیتے ہیں تو کبھی سریلی بانسری بجا کر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔

عدنان صدیقی کو متعدد بار بانسری پر مختلف دھن بجاتے ہوئے تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا لیکن اس بار انہوں نے پیانو پر 'تنہائیاں' ڈرامے کی دھن بجا کر مداحوں کا دل موہ لیا۔

عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ پیانو پر 80 کی دہائی کے ڈرامے 'تنہائیاں' کی دھن بجا رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ عدنان صدیقی نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو دھن کے بارے میں معلوم نہیں ہو گا، یہ دھن کلاسک 'تنہائیاں' ڈرامے کی ہے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ انہیں یہ دھن بے حد پسند ہے اور یہ اسے ہر وقت گنگناتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ مقبول ڈرامہ سیریل 'تنہائیاں' 1986 میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور اس ڈرامے کی مصنفہ حسینہ معین تھیں۔

مزید خبریں :