08 دسمبر ، 2020
بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سرکاری نوکری کے خواہش مند افراد کے لیے ایک منفرد شرط رکھی گئی ہے جس پر پورا اترنے والے ہی سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے۔
جھاڑکھنڈ میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک شرط رکھی گئی ہے کہ انہیں اپنی زندگی سے تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیاء کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔
ریاستی حکومت کے مطابق نوجوان اس وقت ہی سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے جب وہ آفس اور آفس کے باہر بھی تمباکو نوشی نہیں کریں گے۔
حکومت کی جانب سے یہ قانون آئندہ سال یعنی 2021 میں ماہ اپریل سے لاگو ہو جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد لوگوں کو تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیاء کے استعمال سے چھٹکارا دلانا ہے کیونکہ ہر سال اسی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔
اس قانون کے تحت اب جھاڑکھنڈ میں اسی نوجوان کو سرکاری نوکری ملے گی جو ایک حلف نامہ جمع کرائے گا جس میں یہ لکھا ہو گا کہ وہ آفس اور آفس سے باہر بھی تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیاء کا استعمال نہیں کرے گا۔