08 دسمبر ، 2020
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ چیف کمشنرز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کے لیے تاریخ بڑھانے کی درخواستوں پر فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق تمام ذیلی ادارے انکم ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ بڑھانے کی درخواستیں لینے کے لیے ہیلپ ڈیسک بنائیں۔
ایف بی آر سرکلر کے مطابق چیف کمشنر کو دی گئی تاریخ بڑھانے کی درخواست پر کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع دی جا سکے گی۔
ایف بی آر کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار کا نام، شناختی کارڈ نمبر، این ٹی این اور حدود کی نشاندہی سے متعلق بتانا ہوگا جب کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ بڑھانے کے لیے آن لائن درخواست بھی قابلِ قبول ہو گی۔