31 اکتوبر ، 2020
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ شہری اپنے ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرادیں، آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرائیں، گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس سال2020 کے لیے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گزار وِزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کےذریعےگوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے جو قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرارہے، ایسے افراد کی بھی نشاہدہی کی جا چکی ہے جن کےاخراجات زائد ہیں مگر انہوں نے آمدن کم ظاہر کی۔
ایف بی آر کے مطابق ڈیٹابیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں، انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن 6 لاکھ یا اس سے زائد ہے۔