Time 10 دسمبر ، 2020
پاکستان

مریم نواز کی ریلی میں سچ مچ کا شیر آگیا

مینار پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسےکےلیے مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی سربراہی میں ریلی کا آغاز جاتی عمرہ سے ہوا،ریلی میں ن لیگ کی دیگر قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ریلی یوحنا آباد، اور غازی روڈ سے ہوتی ہوئی نصیر آباد پہنچی، اس کے بعد ریلی مزنگ چونگی ،لکشمی چوک اورگوالمنڈی سے ہوتی ہوئی لوہاری پہنچی۔ مریم نواز شہریوں کو13 دسمبرکے جلسے میں شرکت کی دعوت خود ریلی کے ذریعے دے رہی ہیں۔

مریم نواز نے ریلی کے دوران لاہور کی پہچان لکشمی چوک پر 'بٹ کڑاہی' پر لاہوری کھانا کھایا۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پر ان کی کڑاہی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو ڈالی تو مریم نواز نے اس پر تبصرہ کیا اور لکھا 'کمال کڑاہی تھی'۔

مریم نواز نے ریلی کے دوران لاہور کی پہچان لکشمی چوک پر 'بٹ کڑاہی' پر لاہوری کھانا کھایا— فوٹو: فائل

مریم نواز کی رابطہ عوام ریلی کے دوران لاہور میں میلے کا سماں تھا، راستوں میں کارکن اپنی لیڈر پر بھول نچھاور کرتے رہے، نعرے لگاتے رہے، ایک کارکن تو ریلی میں سچ مچ کا شیر تک لے آیا۔ لکشمی چوک اور لوہاری گیٹ پر آتش بازی بھی کی گئی ۔

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب


مزید خبریں :