کاروبار
Time 11 دسمبر ، 2020

پاکستان کو ماہانہ 2 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہونے کا سلسلہ چھٹے ماہ بھی برقرار

کراچی: پاکستان کو ماہانہ 2 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہونے کا سلسلہ مسلسل چھٹے مہینے بھی برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں بیرون ملک سے ہم وطنوں نے 2.34 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، رواں نومبر کی ترسیلات اکتوبر سے 2.4 فیصد اور 2019 کے نومبر سے 28 فیصد زائد ہیں جب کہ رواں مالی سال کے 5 مہینوں کی ترسیلات 11.80 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال کے 5 مہینوں کی ترسیلات تقریبا 27 فیصد زائد ہیں اور  ترسیلات میں بہتری ڈیجیٹل فارمل چینل سے رقم وصولی اقدامات کے سبب ہے، محدود سفری ضرورت کے سبب ڈیجیٹل چینل کا استعمال بڑھا ہے جب کہ ملکی تبادلہ مارکیٹ ریفارمز اور عالمی معاشی حالات کی بہتری بھی ترسیلات میں اضافہ کا سبب ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں 61 کروڑ ڈالر بھیجے،  نومبر میں یو اے ای سے 51 کروڑ اور دیگر خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالر آئے  جب کہ  برطانیہ سے 28 اور امریکا سے 18 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

مزید خبریں :