Time 11 دسمبر ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

2020: پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ کونسے اسمارٹ فونز سرچ کیے گئے؟

فوٹو: فائل

سرچ انجن گوگل ہر سال کے اختتام میں ایک فہرست جاری کرتا ہے جس میں پاکستانیوں کی جانب سے سرچ کیے جانے والے مختلف ایونٹس، فلمیں، ڈرامے اور دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

گزشتہ روز گوگل نے پاکستان میں رواں سال 2020 میں سرچ کیے جانے والے مختلف ایونٹس، فلمیں، ڈرامے اور دیگر چیزوں کی فہرست جاری کی ہے۔

آج ہم آپ کو پاکستان میں 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

1۔ Huawei Y9a

فائل فوٹو

رواں سال پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا فون 'ہواوے وائے 9 اے' ہے جس کی قیمت  43،999 روپے ہے۔

2۔ Infinix Note 7

فائل فوٹو

2020 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی فہرست میں 'انفینکس نوٹ 7' دوسرے نمبر پر ہے جس کی قیمت 25،999 روپے ہے۔  

3۔ Vivo V20

فائل فوٹو

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز میں تیسرے نمبر پر 'ویوو وی 20' ہے جس کی قیمت 59،999 روپے ہے۔

4۔ iPhone 12

فائل فوٹو

رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز میں چوتھے نمبر پر 'آئی فون 12' ہے جس کی قیمت 189،000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

5۔ Infinix Hot 9

فائل فوٹو

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز میں پانچویں نمبر پر 'انفینکس ہاٹ 9' ہے جس کی قیمت 17،999 روپے ہے۔

6۔ Oppo F17 Pro

فائل فوٹو

گوگل کی فہرست میں چھٹے نمبر پر 'اوپو ایف 17 پرو' ہے جسے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور اس کی قیمت 51،999 روپے ہے۔ 

7۔ Vivo S1

فائل فوٹو

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز میں ساتویں نمبر پر 'ویوو ایس1' ہے جس کی قیمت 36،000 روپے ہے۔

8۔ Vivo Y20

فائل فوٹو

رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز میں آٹھویں نمبر پر 'ویوو وائے 20' ہے جس کی قیمت 25،999 روپے ہے۔

9۔ Vivo Y51

فائل فوٹو

رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز میں نویں نمبر پر 'ویوو وائے 51' ہے جس کی قیمت 36،999 روپے ہے۔

10۔ Huawei Y6P

فائل فوٹو

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسمارٹ فونز میں دسویں نمبر پر 'ہواوے وائے 6 پی' ہے جس کی قیمت 20،000 روپے ہے۔

مزید خبریں :