Time 11 دسمبر ، 2020
پاکستان

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرین لائن منصوبے کی بسوں کی خریداری کا عمل شروع

کراچی کے گرین لائن منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا۔

وفاقی شکایتی ازالہ کمیٹی نے چینی کمپنی کے حق میں فیصلہ دے دیا جس کے بعد کمپنی گرین لائن کے لیے 80 اور اورنج لائن کیلئے 20 بسیں فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال گرین لائن  بس کی افتتاح کی ڈیڈ لائن دینے پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ گرین لائن کی بسیں نہیں تو وزیراعظم افتتاح کس کا کریں گے۔

اب اس حوالے سے وفاقی شکایتی ازالہ کمیٹی نے چینی کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گرین لائن منصوبے پر تاحال کام جاری ہے اور یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :